حجاج کرام کے اولین قافلے مزدلفہ پہنچ گئے
مزلفہ: حجاج کرام کے اولین قافلے مزدلفہ پہنچ گئے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد رسول اکرم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے حجاج کرام عرفہ سے مزدلفہ ہوے ہیں۔ یہاں پہنچ کر حجاج مغرب اورعشائ کی نماز ادا کریں گے۔ عرفہ سے مزدلفہ روانہ ہونے والے قافلے انتہائی منظم انداز میں رہے۔ محکمہ ٹریفک اور حج انتظامیہ کے منصوبے کے مطابق حجاج بسوں اور ٹرین کے ذریعہ مزدلفہ پہنچ رہے ہیں۔