Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

بپاشا نے چہرہ چھپا لیا

بالی وڈاداکارہ بپاشا باسواپنے شوہرکرن سنگھ گروور کے ساتھ حال ہی میں ہندوستانی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھر کے باہر دیکھی گئیں تاہم انہوں نے میڈیا کو دیکھتے ہی اپنا چہرہ چھپا لیا۔بڑے پردے پرحَسین دکھائی دینے والی بالی وڈکی بعض اداکاراوں کو اگرسنگھار کے بغیر دیکھ لیا جائے تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آئے گا کہ لوگوں کو گرویدہ کرنے والی اداکارائیں حقیقت میں ویسی نہیں جیسی فلموں میں دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ بپاشا باسو بھی اسکرین پر بہت خوبصورت نظرآتی ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔بپاشا باسو اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ فیشن ڈیزائنر راکی کے ہاںتقریب میں شرکت کی غرض سے گئی تھیں جس کے لئے بپاشانے کسی بھی قسم کے میک اپ سے گریز کیا تھاشاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں میڈیا بھی موجود ہوگالیکن جیسے ہی انہوں نے میڈیا کو دیکھاتو پہلے اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپایا بعد ازاں موبائل فون کو چہرے پر رکھ لیا۔ شاید وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ انہیں میک اپ کے بغیر دیکھیں۔ ان کا خیال ہے کہ وہ سنگھار کے بغیر بالکل بھی خوبصورت نہیں لگتیں۔واضح رہے کہ بپاشا باسو نے شادی کے بعد بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے تاہم یہ دوری عارضی ہے۔ انہیں کسی اچھے اسکرپٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ جلد دوبارہ فلموں میں نظر آئیں گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: