Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

فیس بک میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن

جھوٹی خبریں شیئرکرنے والے فیس بک پیچز کو اشتہار نہیں ملیں گے۔فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے جھوٹی خبریں اور غلط اطلاعات پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔ ایسا کوئی بھی پیج جو مسلسل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہو گا، اسے فیس بک پر کوئی اشتہار نہیں ملے گا۔اس مقصد کے لئے فیس بک نے حقائق کو جانچنے والی مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے تاکہ وہ خبروں کی چھان بین کرکے جھوٹی خبروں کو رپورٹ کریں۔ 2016 کے صدارتی انتخاب کے بعد سے فیس بک غلط اطلاعات پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہاہے تاکہ سوشل شیئرنگ سائٹ کو جھوٹ اور بے بنیاد خبروں سے بچایا جا سکے۔ فیس بک کا کہنا کہ اشتہارات پرپابندی مستقل نہیں ہو گی، اگر پیج جھوٹی خبریں شائع کرنا بند کر دے تو اسے پھر اشتہارات مل جائیں گے۔
 

شیئر: