Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

لاپتہ جاپانی ہیلی کاپٹر کی پرواز کا ڈیٹا ریکارڈر مل گیا

    ٹوکیو ...جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے ہیلی کاپٹر کی پرواز کا ڈیٹا ریکارڈر مل گیا۔ جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے  بحری سیلف ڈیفنس فورس کے ہیلی کاپٹر  کے رابطہ کھودینے والے ہیلی کاپٹر سے متعلقہ   ڈیٹا ریکارڈر کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے 4 ارکان میں سے 3 ابھی تک لاپتہ ہیں۔بحری سیلف ڈیفنس فورس جاپان کوسٹ گارڈ عملے کے لاپتہ ہوجانے والے ارکان کو تلاش کر رہے ہیں ۔ہیلی کاپٹر شمال مشرقی جاپان کے آؤموری علاقے میں کیپ ٹیپّی مقام کے نزدیک   پرواز کر رہا تھا کہ اْس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر تربیتی مِشن پر تھا۔

شیئر: