Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پوجا بترا امریکی شو کا حصہ بن گئیں

بالی وڈاداکارہ پوجا بترا نے حال ہی میں ایک امریکی ٹی وی پروگرام جوائن کرلیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق پوجا بترا پروگرام ”لیتھل ویپن“ میں نظر آئیں گی۔ پروگرام کی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز کردیاگیاہے۔پوجا نے امریکی ٹی وی شو کی ٹیم کے ممبران کےساتھ نئی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپ لوڈ کی ہیں جس میں وہ ہالی وڈ اداکار ڈیمون وایانز اور کلینے کرافورڈ کے ساتھ نظرآرہی ہیں۔نیا امریکی پروگرام شان بلیک کی فلم سیریز کا حصہ ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کی 90 کی دہائی کی اداکارہ پوجا نے مشہور فلموں وراثت، چندرلیکھا، حسینہ مان جائیگی اور تاج محل جیسی فلموں میں کام کر کے کافی شہرت حاصل کی تھی۔وہ اب نئے امریکی شو کا حصہ بن چکی ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: