Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مورگن فریمین کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

ہالی وڈ کے مشہور اداکار مورگن فریمین کو ان کے فنی کریئر پر 'لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 'کے لئے منتخب کیا گیاہے۔ مورگن کو یہ ایوارڈ 24ویں سالانہ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ کی تقریب کے دوران پیش کیاجائےگا جو اگلے برس منعقد ہوگی۔ مورگن کو طویل فلمی کریئر میں سوسے زائد فلموں میں کام کرنے کااعزاز حاصل ہے جس پر اسکرین ایکٹرز گلڈ کی جانب سے انہیں یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیاہے۔مورگن فریمین نے 70کی دہائی میں ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ وہ ہالی وڈ کیکئی فلموں میںاہم کردارنبھاچکے ہیں اور انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: