Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

وزارت مذہبی امور کیجانب سے "مناسک اکیڈمی" کے ذریعے آن لائن دینی تعلیم

حج و عمرہ کے ارکان، شرعی مسائل سے آگاہی اور مفت دینی کورسسز کی سہولت 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت ورہنمائی کی زیر نگرانی شرعی علوم کی تعلیم کےلئے مناسک کے نام سے ویب سائٹ جاری کی گئی ہے ۔ ویب سائٹ 8 زبانوں پر مشتمل ہے جن میں اردو ، انگلش ، عربی ، بنگالی ، ترکی، انڈونیشی ، فرانسیسی شامل ہیں جن میں فی مابعد اضافہ کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزرات مذہبی امور کی زیر نگرانی آن لائن مفت اسلامی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ مناسک اکیڈمی کے عنوان سے جاری کی جانے والی ویب سائٹ کا ایڈریس www.mnaskacademy.org ہے۔ ویب سائٹ پلے اسٹور سے اسمارٹ فون پر بھی انسٹال کی جاسکتی ہے ۔ویب سائٹ کے مطابق مناسک اکیڈمی میں پیش کئے جانے والے تمام دروس اور کورسسز وزرات مذہبی امور کی جانب سے تیار کردہ اور نظر ثانی شدہ ہیں ۔ تربیتی کورسسز میں شرکت کرنے سے قبل ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کرنا لازمی ہے جس کے بعد مقررہ وقت اور نصاب کے مطابق تعلیم کا آغاز کیا جاتا ہے ۔ دنیا بھر میں کہیں سے بھی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے خود کو رجسٹرڈ کیا جاسکتا ۔ کورس مکمل کرنے کے بعد امیدوار کا آن لائن امتحان لیا جاتا ہے جس میں کامیاب ہونے والے کو باقاعدہ تصدیق شدہ سند جاری کی جاتی ہے ۔وزیر مذہبی امور کے مشیر خاص شیخ طلال العقیل مناسک اکیڈمی کے سی ای او ہیں انکا کہنا ہے کہ سعودی وزارت مذہبی امور کے تحت مناسک اکیڈمی کے قیام کا مقصد فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے دنیا بھر میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے مناسب وقت کے مطابق مطلوبہ کورسسز حاصل کرسکتے ہیں ۔ اہم ترین کورسز میں عازمین حج اور معتمرین کی رہنمائی کو پیش نظر رکھا گیا ہے تاکہ وہ مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی سے قبل تمام ضروری مسائل سے بخوبی آگاہ ہو سکیں ۔  

شیئر: