Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

جدہ :شاہراہ پر رقص کرنےوالے نوجوان گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی وڈیو سے ملزم کی شناخت کی ، کرنل القرشی
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے کہا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک سگنل کے سامنے رقص کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔ ڈاکٹر القرشی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز شاہراہ پر نصب ٹریفک سگنل کے سامنے ایک نوجوان کو رقص کرتے دکھایا گیا تھا ۔ اس کی اس حرکت سے ٹریفک کی روانی متاثرہو ئی اورلوگوںکو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مذکورہ وڈیو متعلقہ ادارے کو ارسال کی تاکہ ملزم کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں ۔ ادارے سے جاری ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کی عمر 14 برس ہے ۔ متعلقہ تحقیقاتی ادارے اس سے تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد اس کے مقدمے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

شیئر: