Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

جاوید شیخ نے نئی فلم سائن کرلی

لالی وڈ انڈسٹری کے جانے مانے اداکار جاوید شیخ ان دنوں فلموں میں کافی اہم کردار پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے۔ وہ نئی فلم” سات دن محبت ان“ ان میں اہم کردار کیلئے منتخب کرلئے گئے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی نئی فلم ”سات دن محبت ان“ کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کیا گیاتھا۔ جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ دیکھ کر حامی بھری ہے۔ ان دنوں جاوید شیخ اپنی نئی فلم” نامعلوم افراد ٹو“ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو یکم ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: