Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بالی وڈ میں3 خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ ہے، عامر خان

 
 بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کاکہنا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں 3خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ موجود ہے۔ حال ہی میں عامر خان سوائن فلو سے صحتیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک تقریب میں ہندوستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب فلموں کی ناکامی کی بات آتی ہے تو 3 خانز کا نام لیاجاتاہے جو کہ ناانصافی ہے ۔بالی وڈ میں اور بھی ٹیلنٹڈ اسٹارز موجود ہیں۔ زندگی میں اتارچڑھاو آتے رہتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیںکہ اچھا کام کریں۔ کبھی فلمیں کامیاب ہوجاتی ہیں تو کبھی ناکامی کا بھی سامنا ہوتاہے۔بالی وڈ کے دیگر اداکار بھی انڈسٹری میں اچھا کام پیش کررہے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: