برلن ۔۔۔جرمنی میں اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مارٹن شلس نے دعویٰ کیاکہ وہ ملک کے نئے چانسلر بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کے پارلیمانی الیکشن میں ان کی پارٹی کی کامیابی کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔اس الیکشن میں انجیلا مریکل کو شکست دیں گے۔ عوامی جائزوں کے مطابق چانسلر انجیلا مریکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو دیگر پارٹیوں پر کافی زیادہ برتری حاصل ہے۔مارٹن نے انتخابی مہم میں ملکی معیشت کی بہتری اور بے روزگاری کے خاتمہ نعرہ لگایا گیا۔