Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

عراق میں 2 امریکی فوجی ہلاک،5 زخمی

واشنگٹن ۔۔۔ عراق میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔امریکی حکام نے بتایا کہ داعش کیخلاف کارروائی کے دوران ہلاکت ہوئی۔ مرنے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ہلاکتوں کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والے امریکی اُس فوج کا حصہ تھے جو عراق میں داعش کے خلاف لڑ رہی ہے۔مشترکہ ٹاسک فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ا سٹیفن ٹونسینڈ نے کہا کہ توقع ہے کہ ان کی جانوں کی قربانی ہمارے ملک اور اتحادی افواج کے لئے قابل قدر ہے۔یہ دشمن کو جو حقیقی معنوں میں برائی کی ایک جڑہے، شکست دینے اور ہمارے ملک کو محفوظ بنانے کی جانب بڑا قدم ثابت ہو گی۔

شیئر: