Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہالی وڈاداکارہ آریا تومر شاہ رخ اور پرینکاکی مداح

 
ہالی وڈ ماڈل واداکارہ آریا تومر بھی شاہ رخ خان اور اداکارہ پرینکا چوپڑا کی مداح نکلیں۔ 14سالہ آریا تومر نے فلمی کریئرکا آغاز مختصر فلم ہارڈ ٹائم ہاروی اینڈ انٹر وینشن سے کیا تھا۔انہوں نے یہ بات لکھنومیںمیڈیا کو بتائی جہاں وہ اپنے والد کے خاندان سے ملنے آئی تھیںجن کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ اور پرینکا کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور اس دن کی بے صبری سے منتظر ہیں جب انہیں ان دو بڑے ستاروں کے ساتھ کام کا موقع ملے گا۔وہ ہندوستانی فلم نگری کی جانب سے پیشکش کا انتظار کر رہی ہیں۔اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور فلم کا حصہ بنیں گی۔اداکارہ نے حال میں ہالی وڈ فلم کیلیفورنیا فارگاٹن چلڈرن کی عکسبندی مکمل کروائی ہے فلم کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق ہے ۔یہ فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: