Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کنگنا کی فلم ”سمرن“ کا پہلا ٹریلر جاری

بالی وڈ کی نئی فلم” سمرن“ کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم میں وہ سمرن نامی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں جو جوئے اور چوری کی لت میں مبتلا ہوتی ہے۔ سمرن کی اس بری عادت سے ہر کوئی تنگ ہوتاہے۔فلم کے ڈائیلاگ اپروا اسرانی نے کنگنا کےساتھ ملکر لکھے ہیں۔ اس سے قبل” سمرن“کے ڈائیلاگ کے حوالے سے کہا جارہاتھا کہ انہیںکنگنا ر نے خود لکھے ہیں۔ فلم کی کہانی امریکہ میں بینک ڈکیتی میں سزا پانے والی ہندوستانی لڑکی کے واقعہ کو دیکھ کر تیار کی گئی ہے۔ فلم 15 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
 
 

شیئر: