عدن۔۔۔۔انسانی حقوق کے یمنی وزیر محمد عسکر نے بتایا ہے کہ 2015کے شروع میں آئینی حکومت کیخلاف بغاوت اور صنعاء پر حوثیوں کے تسلط کے بعد سے ابتک11ہزار سے زیادہ یمنی شہری ہلاک کردیئے گئے۔ ان میں 1080بچے اور 684خواتین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 8صحافیوں کو بھی قتل کیا گیا جبکہ ایک صحافی یحییٰ الجبیحی کو 10منٹ کے مقدمے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی۔ 1930افراد کو اغواکیا گیا ۔