Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

تاپسی پنو 30 برس کی ہوگئیں

 
 
بالی وڈ کی نئی ہیروئن تاپسی پنو30 برس کی ہوگئیں۔انہوں نے زندگی کی 30بہاریں دیکھنے پر اپنے فینز کے لئے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی بچپن کی کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔تاپسی نے 5 برس قبل ہی بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔انہیں بہترین اداکارہ تسلیم کیا جا رہا ہے۔ فلم چشم بددور میں پاکستانی آرٹسٹ علی ظفر کے ساتھ کریئر کا آغاز کرنےوالی تاپسی نے فلم نام شبانہ میں خوب نام کمایا ۔انہوں نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کےساتھ ”پنک“ فلم میں مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ تاپسی پنو ان دنوں اپنی نئی فلم” جڑواں ٹو“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہیرو ورون دھوان ہیں ۔ورون دھوان نے تاپسی کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک وڈیو کے ذریعے مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈیوڈ دھوان کی ”جڑواں ٹو“تیاریوں کے آخری مراحل میں ہے ۔تاپسی کی نئی فلم اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: