Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
تازہ ترین

کریتی سینن کوبدترعورت کا خطاب

 
تیلگو فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی 27 سالہ اداکارہ کریتی سینن نے ٹویٹر پر انیل کپور اور ارجن کپور کی فلم ”مبارکاں“ کے گانے’ ’ہوا ہوا“ پر رقص کی وڈیو شیئر کی۔ویڈیو کو ٹویٹ کرنے کے بعد اداکارہ کو جہاں عام افراد کی جانب سے تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا، وہیں خود انہیں بالی وڈکے لوگوں کی جانب سے بھی بدتر عورت جیسا خطاب دیا گیا۔کریتی سینن کی ٹویٹ پر سب سے پہلے بالی وڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال راشد خان نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ یہ دیکھو کریتی بے چاری، اپنی فلم کے فلاپ ہونے کے بعد مینٹلی ڈسٹرب ہوگئی ہے۔اور تو اور ہیٹ اسٹوری تھری میں اداکاری کرنے والی بھیروامی گوسوامی نے بھی کریتی سینن کے خلاف ٹویٹ کرڈالی۔بھیروامی گوسوامی نے کہا کہ ان کی جانب سے اپنایا گیا طرز عمل ایک بدتر عورت جیسا ہے، یہ اداکارہ کیسے بن گئی؟ ان سے اچھا رویہ تو کالج کی طالبات کا ہوتا ہے ۔خیال رہے کہ اس سے پہلے پرینکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون جیسی بڑی اداکاراو¿ں کو بھی فیشن اور تصاویر کی وجہ سے تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: