Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

بگ بی کا انیل کپور کو انڈسٹری نہ چھوڑنے کا مشورہ

انیل کپور کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے انھیں انڈسٹری نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور کا کہنا ہے کہ38 سال کے طویل فلمی کیرئر میں انہوں نے کبھی بریک نہیں لیا۔ بقول انیل کےبالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ان سے کہا تھا کہ انڈسٹری چھوڑنے کی غلطی کبھی نہ کرنا۔ امیتابھ جی اپنی فلم’’ خدا گواہ‘‘ کے بعد5 سال کیلئے نیویارک چلے گئے تھےج جب میں وہاں اپنی فلم’’ مہرباں‘‘ کی شوٹنگ کیلئے گیا تو وہاں میری ملاقات بگ بی سے ہوئی، میں نے انہیں کہا کہ میں اپنے فلمی کیریئر سے تھک گیا ہوں اور بریک لینا چاہتا ہوں جس پر امیتابھ نے مجھے کہا کہ اپنی زندگی میں ایسی غلطی کبھی نہ کرنا۔اسکےبعد میں جب واپس انڈیا آیا اور آتے ہی دو فلمیں سائن کرلیں ۔حال ہی میں انیل کپور کی نئی فلم ’’مبارکاں‘‘ریلیز ہوئی ہے۔
 

شیئر: