Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
تازہ ترین

”مبارکاں“ہم شکل بھائیوں کی کہانی پر مبنی فلم ریلیز

ہدایت کارانیس بزمی کی نئی بالی وڈ فلم” مبارکاں“ ریلیز ہو گئی۔ بالی وڈ کی فلم کا پریمیئر ہند سمیت پاکستان میں بھی پیش کیا گیا۔ پاکستان کے شہر لاہور میں بالی وڈ فلم” مبارکاں“ کا پریمیئر منعقد ہوا۔ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ہم شکل دو بھائیوں کی ہے۔ فلم میں ارجن کپور” ڈبل رول“نبھارہے ہیں ۔فلم کی کہانی پنجابی خاندانی روایات کی عکاسی کررہی ہے۔ فلم کا سیٹ اور گانے بھی پنجابی طرز کے ہیں۔ مبارکاں مکمل فیملی لو اسٹوری ہے۔امید کی جارہی ہے کہ انیس بزمی کی دیگر فلموں کی طرح یہ بھی اچھا بزنس کرے گی۔
 

شیئر: