Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026

ایئرپورٹ پر عازمین حج کو آب زمزم کا تحفہ

جدہ۔۔۔۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے عہدیدارجدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کاخیر مقدم کرنے لگے۔ سب سے پہلے انہوں نے پاکستان سے آنیوالے حج کارواں میں شامل عازمین کا استقبال کیا۔ جنر ل پریذیڈنسی میں ادارہ امور حج و عمرہ کے انچارج فیصل مدنی نے بتایا کہ ہمارے اہلکاروں نے ضیوف الرحمن کو ایئرپورٹ پر آب زمزم ، دینی کتابچے اور رہنما پمفلیٹس پیش کئے۔ ان کی زبان میں صحیح حج معلومات بھی پیش کیں۔

شیئر: