Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
تازہ ترین

شرمین کی فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

  نیویارک... آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی فلم آ گرل ان دی ریور اور معروف پاکستانی ہدایت کار محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم امنگ دی بلیورز کوایمی ایوارڈ کیلئے نامزد گی ملی ہے ۔ شرمین عبید کی فلم کو 3 مختلف کیٹیگریز بہترین ڈاکیومینٹری،بہترین مختصر ڈاکیومنٹری اور بہترین موسیقی شامل کیلئے جبکہ علی نقوی کی فلم کو بہترین پولیٹکس اور گورنمنٹ ڈاکیومنٹری کیلئے نامزد کیا گیا ۔ شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایمی ایوارڈ میں ایک فلم کیلئے 3 نامزدگیاں فخر کی بات ہے۔یہ ایوارڈ ضرور جیتیں گے اور اسے پاکستان لے کر آئیں گے۔ شرمین عبید چنائے اپنی ڈاکومنٹری فلم چلڈرن آف طالبان اور سیونگ فیسز پر بھی ایمی ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔

شیئر: