پیرس (اے پی پی) فرانس کے حکام کا کہنا ہے کہ فرینچ ایلپس پر کیبل کار خراب ہونے کے باعث 45 افراد گلیشیئرز سے اوپر کیبل کار میں پھنس گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 110 افراد کیبل کار میں پھنس گئے تھے جن میں سے 65 افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا تاہم رات ہونے کی وجہ سے 45 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن معطل کرنا پڑا ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیبل ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن نہایت مشکل ہے اور ڈیڑھ گھنٹے میں 65 افراد کو بچایا گیا۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ریسکیو آپریشن دوبارہ کب شرع کیا جائے گا۔کیبل کار کی کمپنی کے سربراہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمپنی کیبل کارز میں پھنسے افراد کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ان کے پاس پانی ہے اور رابطہ رکھنے کے لیے آلات بھی ہیں اور ان کو یہ بھی معلوم ہے کہ ان کو بچانے میں وقت لگ سکتا ہے۔