Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکئی کی فصل پک کر تیار ہو جائے تو پھر برداشت کی جائے، محکمہ زراعت پنجا ب

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق جب مکئی کی فصل پک کر تیار ہو جائے تو پھر برداشت کی جائے۔ مکئی کچی نہ توڑی جائے کیونکہ اس سے دانے سوکھنے پر پچک جاتے ہیں، وزن میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور اس کا اگاﺅ بھی متاثر ہوتا ہے۔ فصل پکنے کے بعد اس کی برداشت میں ہر گزتاخیرنہ کرےں۔ کیونکہ زیادہ دیر پودے کھڑے رکھنے سے گرنے شروع ہو جاتے ہیں اور اگر بارش وغیرہ ہو جائے تو دانوں میں پھپھوندی لگ جاتی ہے۔جس سے مارکیٹ میں کم قیمت وصول ہوتی ہے۔مکئی پکنے کی نشانی یہ ہے کہ جب چھلیوں کے اندرونی پردے خشک ہو جائیںاور پردے اتار کر اگر دانوں میں ناخن نہ چبھ سکے تو سمجھ لیں کہ فصل تیار ہو گئی ہے۔برداشت کرنے کے لئے چھلیاں پردوں سے نکال کر ان کو پہلے سے بنائے گئے تھڑوںپر پھیلا دی جائیں۔اور دو تین دن بعد ان سے دانے خود بخود اترنے شروع ہو جائیں تو سمجھ لیں کہ چھلیاں خشک ہو گئی ہیں۔اس وقت دانوں میں تقریباً15 فیصد نمی ہوتی ہے اور چھلیوں سے شیلر کے ذریعے دانے الگ کر کے فروخت کر دئے جائیں۔ اگر سٹور کرنے ہوں تو پھر مزید دو تین دن دانوں کو خشک کرکے جب نمی 10 فیصد سے کم ہو جائے تو صاف کر کے سٹور کریں۔

شیئر: