Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

موبائل کمپنیوں نے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 5کروڑروپے سے زائد کا نقصان پہنچایا

 پاکستان کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے سیلولر کمپنیوں سے متعدد درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں کسٹم ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے سے زائدمالیت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ایک موبائل کمپنی کی جانب سے کسٹم کلیئرنس کے حامل سیلولر انفرا انسٹرکچر ایکوپمنٹ فارٹیلی کام سیکٹر نیٹ ورک اکیویپمنٹ، کمپیو ٹرسرورمشین ودیگر اسیسریز جبکہ ایک اورموبائل کمپنی کی جانب سے کسٹمز سے کلیئرنس حاصل کرنے والے ڈی این ایس سرور، ٹیلی کمیونی کیشن اکیویپمنٹ، کمپیوٹر سرورکے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاکا جب تفصیلی آڈٹ کیا توانکشاف ہواکہ مذکورہ دونوں موبائل کمپنیوں نے اپنے کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ کی باہمی ملی بھگت سے مذکورہ آئٹمزکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے پی سی ٹی نمبر 8471.5000 کا سہارالیتے ہوئے 2 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کی حالانکہ سیلولر انفراانسٹرکچر اکیویپمنٹ فارٹیلی کام سیکٹرنیٹ ورک اکیویپمنٹ اور کمپوٹر سرورمشین کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹم ٹیرف ( پی سی ٹی) نمبر 8517.6990 کے تحت15فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی پر کی جاتی ہے لیکن اس کے برعکس مذکورہ کمپنیوں نے پی سی ٹی کی مس ڈیکلریشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 5کروڑروپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا۔
 

شیئر: