Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سائبیریا میں 65فٹ بلند چٹانی سلسلے کی دریافت

ماسکو (نیوزڈیسک) روس کے سائبیریا ئی پہاڑی علاقے میں ا بھی حال ہی میں ایک ایسی جگہ کا سراغ لگایا گیا ہے جسے گرینائٹ کی بہتات کی وجہ سے گرینائٹ شہر کا نام دیا جارہا ہے۔یہاں نظر آنے والی چٹانوں میں دو چٹانیں بطور خاص نمایاں ہیں کیونکہ یہ آس پاس کی تمام چٹانوں میں سب سے زیادہ عمودی شکل کی ہیں اور ان کی بلندی 65فٹ کے قریب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے ممتاز بائیو لوجسٹ اور فوٹو گرافر الیگزینڈر کریوو شاپکن نے ہیلی کاپٹر سے اس علاقے سے گزرتے ہوئے اسے دیکھا تھا ۔ اس کے بعد انہیں دوسرے ساتھی فوٹو گرافروں کو بھی اسکی موجودگی کی اطلاع دی تھی جس کے بعدوائلڈ لائف فوٹو گرافر سرگی کارپوکن بھی وہاں پہنچے ۔ واضح ہو کہ پورا علاقہ کم سے کم 10میٹر اور زیادہ سے زیادہ 20میٹر کی چٹانوں پر مشتمل ہے۔ اور روس کے انتہائی دور افتادہ اور سرد ترین شہر سے بھی 2ہزار میل کے فاصلے پر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ انتہائی سردی ہی ہے جسکی وجہ سے یہاں کی چٹانیں گرینائٹ میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

شیئر: