بخارسٹ (نیوزڈیسک)رومانیہ سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر ماہیلا نوروک نے اپنی ملازمت کو لات ماری اور دنیا گھومنے نکل پڑیں۔اس وقت سے اب تک وہ انٹارکٹیکا کے سوا دنیا کے تمام براعظموں کے 50 ممالک میں سیکڑوں خواتین کی تصاویر لے چکی ہیں اور اپنے اس پراجیکٹ کو انہوں نے اٹلس آف بیوٹی کا نام دیا ہے۔ ان کے بقول " میرے خیال میں ہماری دنیا کو خوبصورتی کے نقشے کی ضرورت ہے تاکہ جان سکیں کہ دنیا کتنی پرتنوع ہے ۔مجھے توقع ہے کہ اس پراجیکٹ میں شامل تصاویر دنیا بھر میں موجود متعدد غلط تصورات کو چیلنج کرسکیں گی ۔ یہ فوٹوگرافر پانچ زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں جو انہیں تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔ اب بھی ان کا سفر جاری ہے اور 2017 تک وہ اتنی تصاویر اکھٹی کرنے کے لیے پرامید ہیں جو ایک کتاب کی اشاعت کیلئے کافی ہوں۔