Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایکٹو ٹیکس پیئرز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار ہوچکی

 ایف بی آر کو سالانہ آمدن اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات بتانے والوں کی تعداد ملک بھر میں 11 لاکھ کے قریب آگئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کی گئی مالی سال 2015 کی فہرست کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں ان افراد اور کمپنیوں کے نام شامل ہوتے ہیں تو جو اپنی آمدن اور ادا کیے ہوئے ٹیکس کی تفصیلات گوشوارے کی شکل میں ایف بی آر کو سالانہ جمع کراتی ہیں۔ ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی سال 16-2015 میں حکومت کی جانب سے 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کے چیک ، پے آرڈر ، اور بینکوں سے نقد رقم نکلوانے پر نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد انکم ٹیکس ریڑن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ٹیکس پیئرز کی تعداد 36 لاکھ ہے تاہم ایک تہائی لوگ سالانہ ٹیکس ریٹرن بھرتے ہیں۔

شیئر: