اداکارہ جاناں ملک اور گلوکار نعمان جاوید کے ولیمے کی خوبصورت تقریب لاہور میں ہوئی۔ سبز رنگ کے کامدار جوڑے میں ملبوس اداکارہ جاناں ملک اور گرے تھری پیس پہنے نعمان جاوید خوبصورت بندھن میں بندھ کر پھولے نہیں سما رہے تھے۔ ولیمے کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ جاناں اور نعمان کے ساتھی آرٹسٹس پر بھی سیلفیز کا سحر چھایا رہا۔ دونوں کی خوشیوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کا موقع کسی نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ ۔