اسلام آباد...وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ نوازشریف سے اسپیکرقومی اسمبلی سرداریازصادق کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔اتوارکو وزیراعظم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری گئے تھے۔ واپس اسلام آبادآگئے ۔ وزیراعظم نوازشریف سے مری میں ا سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کوئی ملاقات نہیں کی۔اس حوالے سے میڈیامیں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔