Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سامرف پلانٹ کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی

الجبیل: ینبع اور جبیل رائل کمیشن کے سامرف پلانٹ کے ایک ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔ کمیشن کے ترجمان ڈاکٹر عبد الرحمن العبد القادر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 9 بجکر 22 منٹ پر سامرف پلانٹ کے داخلہ گیٹ میں موجود ٹرانسفارمر میں گرمی کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی محدود تھی اور اس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ میں آگ لگنے سے کام متاثر نہیں ہوا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: