Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025

چبوترہ آپریشن میں 267آوارہ گرد پکڑے گئے

حیدرآباد- - -- - پرانے شہر کے بیشتر علاقوں میں پولیس نے گزشتہ رات آپریشن چبوترہ چلاتے ہوئے راتوں کو سڑکوں پر گھومنے اور آوارہ گردی کرنے والے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ایسے 267نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کیخلاف معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے ان کے انگوٹھے کے نشانات بھی حاصل کئے ۔بعد ازاں ہفتہ کی صبح ان کے والدین کی موجودگی میں ان کی کونسلنگ کی گئی ۔

شیئر: