Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بی جے پی رکن اسمبلی کا گنراور باورچی چھیڑ خانی کے الزام میں گرفتار

لکھنؤ------نوکرانی سے چھیڑ خانی کے الزام میں بی جے پی ممبر اسمبلی کے گنر اور باورچی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق وارانسی کے بی جے پی ممبر اسمبلی سوربھ شریواستو کے گنر منوج کمار تیواری اور باورچی سونے لال نے لکھنؤ بٹلرپیلس کالونی میں نوکرانی سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ نوکرانی کا بھائی گوتم پلی میں موبائل چوری میں پکڑا گیا تھا۔ اسی معاملے میں پوچھ گچھ کے نام پر منوج نے داروغہ بن کر نوجوان عورت کوبٹلرپیلس بلایا تھا۔ پوچھ گچھ کے بہانے داروغہ نے اسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ نوکرانی نے شور مچایا تو ماں آ گئی۔ ہنگامے کے بعد ماں اسے لے کر چلی گئی۔نوکرانی اور ماں نے شکایت کی۔ اسکے بعد ممبر اسمبلی نے اسے حضرت گنج پولیس کے حولے کردیا۔ نوکرانی نے دونوں کیخلاف کیس درج کروایا ہے۔

شیئر: