Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

قطر مطالبات پورے کرے، مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، عادل الجبیر

ریاض - - - --سعود ی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ قطر کو دہشتگردی کی مدد ، مالی اعانت اور طرفداری بند کرنی ہو گی جب تک تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پابندی نہیں کریں گے اس وقت تک اسے شکست نہیں دی جا سکتی ۔ وہ جمعہ کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں اطالوی ہم منصب اور برسلز میں بیلجیئم کے وزیر خارجہ کے ہمراہ 2الگ الگ موقع پر مشترکہ پریس کانفرنسوں میں گفتگو کر رہے تھے ۔ الجبیر نے کہا کہ قطر کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ۔قطری حکام کو انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کے تمام مطالبات پورے کرنا ہوں گے ۔ اسی سے تعلقات کا نیا باب کھلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حل جی سی سی کے دائرے میں ہو ۔ عرب ممالک نے ایسے اصول عمل درآمد کیلئے پیش کئے ہیں جن سے سب متفق ہیں ۔ کسی کو ان کی بابت اختلاف نہیں ۔ مطلوبہ ماحول برپا ہونے کا ہمیں انتظار کرنا ہو گا اس کیلئے صبر درکار ہے ۔ قطری بھائیوں کو فراست کا راستہ اختیار کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور نفرت کی آگ بھڑکا رہا ہے ۔ ایران خطے کے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کر کے اپنے گروہ قائم کر رہا ہے ۔ الجبیر نے توجہ دلائی کہ قطر کو جو 13مطالبات پیش کئے گئے تھے ان میں سے اس نے 8کی منظوری 2014ء میںدیدی تھی تاہم وعدہ پورا نہیں کیا۔الجبیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کی مالی اعانت کرنیوالوں کا تعاقب پوری قوت سے کیا جائے گا ۔

شیئر: