Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

67سالہ خاتون کی آنکھ سے 27کنٹیکٹ لینس نکال لئے گئے

لندن ------ برطانیہ میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے آپریشن میں 67 سالہ خاتون کی آنکھ کے اندر موجود 27 کانٹیکٹ لینز نکال دیئے گئے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون نے اپنی دائیں آنکھ میں شدید خارش کی شکایت کی تھی جس پر سرجنوں نے خاتون کی آنکھ کا آپریشن کر کے پْتلی سے چپکے ہوئے نیلے رنگ کے ایک مواد کو نکال دیا۔ اس مواد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں 17 لینس ایک دوسرے کے ساتھ چپکے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں تفصیلی معائنے پر انکشاف ہوا کہ اس میں مزید 10 لینس موجود ہیں۔اس واقعے کا ذکر برطانوی طبی جریدے بی ایم جے میں شائع رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون گزشتہ 35 برسوں سے ماہانہ بنیاد پر تبدیل کیے جانے والے کانٹیکٹ لینس کا استعمال کر رہی ہیں مگر یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ یہ تمام لینس آنکھ میں کتنے عرصے سے جمع تھے۔آپتھلمالوجی کی ایک ماہر روپال مورجیرا کے مطابق ایسا معاملہ پہلے کبھی سامنے نہیں آیا۔

شیئر: