Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

لندن فلیٹ،عمران نے نامکمل منی ٹریل جمع کرادی

اسلام آباد... نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ضمنی جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ۔ ان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جع کرایا۔ عمران خان نے لندن فلیٹ سے متعلق منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔جواب میں کہا گیا کہ عمران خان ورسٹر شائر اور سسکس کی طرف سے کاونٹی کرکٹ کھیلتے رہے۔ 1971 سے 1988 تک کاونٹی کرکٹ کھیلی تاہم کاونٹی اپنا 20 سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی ۔کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔ ملازمت کے شیڈول کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ۔ جواب میں کہا گیا کہ کیری پیکر کرکٹ کھیلنے سے 75 ہزارڈالر اور نیو ساوتھ ویلز میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنے کے 50 ہزارڈالرملے۔ لندن فلیٹ 1984 میں مورگیج کرایا جس کی ابتدائی رقم 61 ہزارپاونڈاداکی گئی ۔ فلیٹ کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار پاونڈ تھی۔ مورگیج 20 سال کیلئے تھی رقم 1989 میں 68 ماہ میں اداکی۔جواب میں واضح کیا گیا کہ عمران نے کسی قسم کی کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان سے لندن فلیٹ کی خریداری کے حوالے سے منی ٹریل اور کاو نٹی کرکٹ کی آمدنی کی تفصیلات طلب کی تھیں۔دریں اثناءتحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ پراپرٹی خریدنے کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔منی ٹریل مکمل ہوگئی۔عمران نے ساری عمر کرکٹ کھیلی اور لندن میں ایک فلیٹ بنایا اسے بیچ کر بنی گالہ میں زمین خریدی۔الزام لگانے والے عمران کی طر ح کوئی منی ٹریل سامنے لائیں۔

 

شیئر: