Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین کا ریمانڈ

اسلام آباد...ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ظفر حجازی کو ہفتے کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ظفرحجازی کے وکیل نے ریمانڈ پر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ تک انکوائری ہو چکی۔ اب مزید ریمانڈ کی کیوں ضرورت پڑ رہی ہے۔ ظفر حجازی کی شوگر ہائی اور انہیں گردوں کا بھی مسئلہ ہے۔عدالت نے پمز اسپتال سے ظفر حجازی کی میڈیکل رپورٹ طلب کی ۔میڈیکل رپورٹ پڑھنے کے بعد انہیں صحت یاب قرار دے کر 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ میں ملوث تھے۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

شیئر: