Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

حیدرآباد میں تازہ ترکاریوں کیلئے 46 واں’’ ہماری سبزی ‘‘آؤٹ لیٹ قائم

حیدرآباد- - - -تلنگانہ کے وزرا ہریش راؤاور این نرسمہاریڈی نے کاسو برہمانند ریڈی پارک میں ’’ہماری سبزی ‘‘آؤٹ لیٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ہریش رائونے کہا کہ کسانوں کی بہبود اور سہولت کیلئے اس مرکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت کی فراہمی اور گاہکوں کی سہولت کیلئے بھی یہ مرکز قائم کیاگیا ہے۔ہریش رائوجو مارکٹنگ کے وزیر بھی ہیں نے کہاکہ مواضعات میں کسانوں سے سبزیاں لے کر 12گھنٹے کے اندر انہیں ایسے مراکز منتقل کرتے ہوئے ان کو فروخت کیا جارہا ہے جس سے عوام کو بھی تازہ سبزیاں حاصل ہورہی ہیں۔ایسے مراکز کافی سہولت بخش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے 100مراکز کے قیام کانشانہ ہے اور یہ 46واںسینٹر ہے۔انہوں نے کہاکہ ان سینٹرز کو منافع کے بغیر چلایا جارہا ہے اور صرف پیکنگ چارجس وصول کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فائدے کے بغیر تازہ سبزیوں کی فراہمی اس مرکز کااہم مقصد ہے ۔ایسے مراکز کے قیام سے سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔اس موقع پر این نرسمہاریڈی نے اس مرکز سے سبزی کی خریداری کی ۔

شیئر: