راولپنڈی ... کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے جمعہ کو لیپا سیکٹر کے گاوں گھی کوٹ اور مندال میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 4 شہری زخمی ہوئے۔پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی جس سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ 3 چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب د یتے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جوابی کارروائی میں 5 ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔پاک فوج نے اس کی وڈیو بھی جاری کی تھی۔