اسلام آباد...وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق پانا مہ معاملے پر سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراءاور مشیروں کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم کی قانونی ٹیم نے شرکا کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اور ممکنہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔ حکومت کے مخالف فیصلہ آنےکی صورت میں تمام قانونی اورآئینی آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔وزیراعظم کی نا اہلی کی صورت میں نیاقائدایوان لانے پربھی مشاورت کی گئی۔