Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

5شہرو ں کے باشندوں کی چاندی

جدہ۔۔۔۔وزارت آبادکاری کے ’’سکنی‘‘پروگرام نے الخرج ، تبوک، خمیس مشیط، دمام اور رماح 5شہروں میں 9959مکانات 730ریال ماہانہ قسط پر پیش کردیئے۔ ہر فلیٹ 2کمروں پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2کمروں والے فلیٹ کی قیمت 2لاکھ 18ہزار سے 2لاکھ 75ہزار ،3کمروں والے فلیٹ کی قیمت2لاکھ 90ہزار سے لیکر 4لاکھ55ہزارکے درمیان ہے 4کمروں والے فلیٹ کی قیمت 3لاکھ 88ہزار سے لیکر 5لاکھ 25ہزار ریال ہوگی۔ قسطیں 20سے 25برس تک ادا کی جائیں گی۔ماہانہ قسط 730ریال ہوگی۔ خرج میں 800، تبوک میں 1852، خمیس مشیط میں 2020، دمام میں 5205۔رماح میں 82بنگلے ہیں ہر ایک کی قیمت 5لاکھ 80ہزار ریال ، ماہانہ قسط1934ریال مقرر کی گئی ہے۔

شیئر: