Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

نواز شریف پر کرپش کا الزام نہیں ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے توثیق کی کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے کسی دور میں اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا۔ ان پر کسی دور اقتدار میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔منی لانڈرنگ،پاکستانی عوام کا پیسہ چوری اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگانے والے آج کن الزامات پرکھڑے ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس اور جھوٹ کا ہے۔مجھے بنی گالہ میں بیٹھے ایک شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے۔ وہ روزانہ اپنے جھوٹ سے قوم کو گمراہ کرتا ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شریف فیملی کو جے آئی ٹی پر پہلے دن جو تحفظات تھے وہ اب بھی قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جے آئی ٹی کے مخبر رشتہ دار کی طرف سے لائی جانے والی دستاویز ات کو مسترد کرنے کا حق رکھتی ہے۔

 

شیئر: