Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

الزام لگانے والے منہ دھو کر آئیں،نواز شریف

دیر بالا...وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سے استعفی مانگنے والے بتائیں کیا تمہارے ووٹوں سے وزیر اعظم بنا ہوں۔ یہ روز صبح اٹھ کر استعفی کی بھیک مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی عزت پیاری ہوتی ہے۔ مجھے بھی ہے۔ الزام لگانے والے پہلے اپنا منہ دھو کر آ ئیںاور خود کو ثابت کریں۔ جمعرات کو لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر اپردیر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ یہاں ہماری حکومت نہیں ان کی حکومت ہے جو انتخابات سے پہلے کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے لیکن خیبر پختونخوا میں بھی ہم ہی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس کے احتساب کی بات ہورہی ہے جو پاکستان کے اندھیرے دور کررہا ہے، سڑکیں بنارہا ہے، ٹنل بنا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی، پی ٹی آئی اور تمام سیاستدانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس احتساب کو کوئی نہیں مانے گا۔یہ احتساب نہیں استحصال ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بتایا جائے میں نے کون سے ٹھیکے میں پیسے بنائے؟۔انہوں نے کہا کہ فتنہ اور فساد کی قوتوں کے آگے نہیں جھکیں گے۔

شیئر: