Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا

  دیر .... وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعرات کو لواری ٹنل کا افتتاح کر دیا ۔ واضح رہے کہ ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل ٹنل کو27 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔پشاور اور چترال کے درمیان مسافت 14 گھنٹے سے کم ہوکر 7 گھنٹے رہ گئی ۔ منصوبے پر2005میں کام شروع کیا گیا تھالیکن کام جاری نہ رہ سکا۔ نواز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی عوامی اہمیت کے اس منصوبے کی طرف خصوصی توجہ دی۔لواری ٹنل کی تعمیر سے قبل شدید سردی میں چترال کا علاقہ پورے ملک سے کٹ جاتا تھا ۔اس منصوبے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے ذریعے اقتصادی ترقی ہوگی ۔مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

شیئر: