Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

شرجیل میمن کے پاس بھی امارات کا اقامہ؟

دبئی ... پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے پاس بھی متحدہ عرب امارات کا اقامہ تھا ۔سوشل میڈیا پر ان کے اقامے کی کاپی وائرل ہے۔اسکے مطابق شرجیل میمن ایک کمپنی میںمارکیٹنگ مینجرہیں۔شرجیل میمن کے بیٹے نے ٹوئٹر پر وضاحتی بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانے والی دستاویزمیں کمپنی کو ظاہر کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے اثاثے وزیراعظم کی طرح نہیں چھپاتے۔ اقامہ 2015 تک جاری کیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن دسمبر 2015 تک سندھ کابینہ میں وزیرتھے۔ اس کے بعددبئی چلے گئے۔ رواں برس مارچ میں پاکستان واپس آئے تھے۔ ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

 

شیئر: