Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

مسجد اقصیٰ کے دروازے کھلوانے پر شاہ سلمان سے اظہار تشکر

ریاض ۔۔۔۔مسجد اقصیٰ کے دروازے نمازیوں اور سیاحو ں کیلئے کھلوانے کی خبر سوشل میڈیا پر لمحوں میں پھیل گئی۔ شائقین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج شکر و تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ خاموشی کے ساتھ فلسطین ، بیت المقدس اور قبلہ اول مسجد اقصیٰ کیلئے کام کیا ۔ شور شرابہ ہنگامہ سعودی قیادت کا وتیرہ کبھی نہیں رہا۔ شاہ فیصل نے فلسطین کی خاطر امریکہ کا تیل بائیکاٹ کیا تھا۔ شاہ عبداللہ نے بش سے ملنے سے انکار کردیا تھا اور شاہ سلمان نے خاموشی کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے دروازے نمازیوں کیلئے کھلوائے۔

شیئر: