Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جڑواں بچیوں کی علیحدہ علیحدہ زندگیاں شروع

کیلیفورنیا۔۔۔۔دنیا میں ابتک جڑواں بچوں کے ہزاروں آپریشن ہوچکے ہیں لیکن کیلیفورنیا میں دوایسی بچیاں بھی ہیں جن کی عمریں 2سال ہیں۔ 7ماہ پہلے ان کے جسم آپس میں جڑے ہوئے تھے۔ ان کا آپریشن کیا گیا اور اب وہ اپنی زندگی علیحدہ علیحدہ گزار رہی ہیں۔ ان کا آپریشن انتہائی پیچیدہ تھا۔ دونوں کا نظام ہضم مشترک تھا۔ جگر بھی ایک تھا جبکہ ایک اضافی ٹانگ بھی تھی۔ پچھلے سال6دسمبر کو ان کا آپریشن کیا گیا جو 48گھنٹے جاری تھا۔ اس سے پہلے کئی ماہ تک آپریشن کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک بچی اریکا آپریشن سے پہلے خطرناک حد تک کمزور تھی لیکن اب اس کا وزن بڑھ رہا ہے۔ اب وہ 19.8پونڈ وزنی اس کی بہن لیوا کا وزن 20پونڈ ہے۔ دونوں ہی اس وقت ایک لکڑی کے سہارے چلتی اور کھڑی ہوتی ہیں۔اس کی والدہ نے کہا کہ ہم ماضی فراموش کرچکے ہیں اور اب اپنے بچیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

شیئر: