Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

آگرہ میں بی جے پی کارپوریٹ کی غنڈہ گردی

لکھنؤ- - - - -گرہ میں بی جے پی کے شہزور کارپوریٹر سنجے اگروال نے ایک ہوم گارڈ کو بری طرح پیٹااور اس کی وردی پھاڑ ڈالی۔ اطلاع کے مطابق کارپوریٹر اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر شراب پی رہا تھا۔ اس پر ہوم گارڈ نے اسے روکا تو وہ اسے گالیاں دینے لگا اور مار پیٹ کرکے اسکی وردی پھاڑ ڈالی۔ ہوم گارڈ نے جب تھانہ پہنچ کر اس کی شکایت کی تو وہاں سے 4کانسٹیبل اور ایک داروغہ موقع پر پہنچے لیکن بی جے پی کارپوریٹر سنجے اگروال نے پولیس ٹیم کو گالیاں دینی شروع کردیں اور کہا کہ میں اپنی گاڑی میں شراب پیوں یا کچھ کروں کسی کے باپ کا کیا جاتا ہے۔ داروغہ نے جب اس پر اسے ڈانٹااور تھانہ چلنے پر زور دیا تو اگروال اپنی گاڑی لے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

شیئر: