Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

لکھنؤمیں جنرل اسٹور چلانے والی 2بہنوں کا قتل، لاشیں برآمد

لکھنؤ- - --  - - یہاں قتل اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں کے بعد گڈمبا علاقے میں2بہنوں کے قتل سے سنسنی پھیل گئی۔ کیس کی معلومات گزشتہ شب میں ہوئی، جس کی اطلاع پولیس کو ملی۔ ان کی لاش الگ الگ کمروں میں بیڈ پر ملی ہیں۔ دونوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ موقع پر پہنچے لکھنؤ کے ایس ایس پی دیپک کمار نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے جسم پر چوٹ کے نشان نہیں ملے ۔ ان کی لاش کے پاس پڑے تکیوں سے ایسا لگتا ہے کہ دونوں کا قتل تکیے سے منہ دبا کر کیا گیا ہے۔دونوں بہنوں کی علاقے میں جنرل اسٹور کی دکان ہے۔ واردات کا انکشاف صبح 11 بجے ہوا۔ مقتولین کا بھائی انجنی شریواستو جانکی پورم سیکٹر ایچ میں رہتا ہے جو کہ جنرل اسٹو کے پاس اپنے بیٹے کے ساتھ سائبر کیفے چلاتا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔ عزیزوں اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابھی ملزم کا پتہ نہیں چلا ۔

شیئر: