Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

حیدرآباد میں بارش سے زندگی مفلوج

حیدرآباد۔۔۔۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں موسلادھاربارش کے بعد عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ چارمینار ،حسینی عالم ، پرانا پل ، نیا پل اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے گھروں میں رہنے پر اکتفا کیا۔موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں۔ایک مقام پر بارش کی وجہ سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔گٹر بھی ابل گئے جس کی وجہ سے گاڑی مالکان اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے مزید 2دن موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔تلنگانہ کے دیگر شہرو ں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

شیئر: