Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مریم نواز نااہل ہو سکتی ہیں، تحریک انصاف

اسلام آباد...تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوریت پربوجھ اور ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے۔رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی نوازشریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ پانا مہ کیس کی جے آئی ٹی اسی نتیجے پر پہنچی ہے جس پر سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پہنچے تھے ۔اب وزیراعظم نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ کیس کے دوران شریف خاندان کی جانب سے جعلی کاغذات پیش کئے گئے۔ آئی سی آئی جے نے جو کہا تھا یہ نتائج جے آئی ٹی نے دیئے۔ انٹرنیشنل میڈیا میں بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے بچے بین الاقوامی جائیدادیں رکھتے ہیں۔ برٹش ورجن آئی لینڈ کی رپورٹ سے مطابق ثابت ہوگیا کہ مریم نواز بینیفیشل اونرہیں۔ اب انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے تحت انہیں 10 سال کی نااہلی اور 7 سال قید ہوسکتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کی بیرون ملک ہل میٹل اور 9 کمپنیز کو بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ۔
 

 

شیئر: